”سیریز برابر کرنی ہے تو اظہر علی کو یہ کام ہر صورت کرنا ہو گا “ سلیم ملک نے بھی مشورہ دیدیا

”سیریز برابر کرنی ہے تو اظہر علی کو یہ کام ہر صورت کرنا ہو گا “ سلیم ملک نے ...
”سیریز برابر کرنی ہے تو اظہر علی کو یہ کام ہر صورت کرنا ہو گا “ سلیم ملک نے بھی مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ دفاعی کرکٹ سے ٹیسٹ میچز نہیں جیت سکتے، انگلینڈ کیخلاف سیریز اگر برابر کرنی ہے تو اظہر علی کو دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے تا کہ چوتھی اننگز میں اس کی لیگ بریک باﺅلنگ سے انگلینڈ کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیا جاسکے، یاسر ایک میچ ونر ہے اور کامیابی کیلئے اس کی پرفارمنس اہم ہوگی۔

سلیم ملک نے کہا کہ کپتانی ایک مشکل آرٹ ہے، اظہر علی پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے کے بعد چھٹی وکٹ لینے کیلئے پریشر بڑھانے میں ناکام رہے، جیت کے قریب پہنچ کر اس طرح کے میچز ہارنے کا بہت دکھ ہوتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی کرکٹ سے ٹیسٹ میچز نہیں جیت سکتے بلکہ جارحانہ انداز سے ہی مخالف ٹیم کو پریشان کیا جاسکتا ہے، سیریز برابر کرنی ہے تو پھر اظہر علی کو بھی میدان میں دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

مزید :

کھیل -