میر حاصل بزنجو آبائی علاقے نال میں سپرد خاک

میر حاصل بزنجو آبائی علاقے نال میں سپرد خاک
میر حاصل بزنجو آبائی علاقے نال میں سپرد خاک

  

خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے نال میں سپرد خاک کردیا گیا۔خضدار میں نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نما زجنازہ ادا کی گئی جس میں سیاسی رہنماوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔بعد ازاں ان کے جسد خاکی کو آبائی علاقے نال لے جایا گیا جہاں مقامی قبرستان میں ان کو سپرد خاک کردیا گیا۔گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے تھے، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -