ڈرامہ ’اَن کہی‘ میں کردار ادا کرنے والا یہ چائلڈ سٹار اب کہاں ہے اور کیسا دکھتا ہے؟ تازہ تصاویر دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

ڈرامہ ’اَن کہی‘ میں کردار ادا کرنے والا یہ چائلڈ سٹار اب کہاں ہے اور کیسا ...
ڈرامہ ’اَن کہی‘ میں کردار ادا کرنے والا یہ چائلڈ سٹار اب کہاں ہے اور کیسا دکھتا ہے؟ تازہ تصاویر دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)کے ڈراموں پر عروج کا ایک ایسا دور بھی گزرا ہے کہ جب ڈرامہ نشر ہوتا تو پورے ملک میں سڑکیں سنسنان ہوجایا کرتی تھیں۔ دھوپ کنارے، الفابراوو چارلی، وارث، ان کہی اور دیگر ایسے درجنوں کیا سینکڑوں لازوال ڈرامے ہیں جو آج تک لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہیں۔ آج ہم ڈرامہ سیریل ان کہی کے ایک کردار کے بارے میں آپ سے بات کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ڈرامہ 1982ءمیں نشر ہوا جس کے ہدایت کار شعیب منصور اور محسن علی تھے۔ اس ڈرامے ایک بچہ ہوا کرتا تھا جو بہت کتابی کیڑا تھا اور چشمے لگائے ہمہ وقت کتابوں میں گھسا ہوتا تھا۔ آج یہ چائلڈ سٹار کہاں رہتا ہے اور کیسا نظر آتا ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ 

ڈرامے میں اس بچے کے کردار کا نام ’جبران مراد‘ تھا جو دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھا۔ اس کا اصل نام فیصل بلال ہے۔اس نے کافی عرصہ قبل انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ شادی شدہ ہے اور امریکہ میں فیملی کے ہمراہ مقیم ہے۔ آج اسے دیکھ کر کوئی ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچ سکتا کہ یہ وہی جبران مراد ہے جس کی اداکاری کو لاکھوں لوگ سراہتے تھے۔ بلال نے اگرچہ انڈسٹری میں زیادہ کام نہیں کیا مگر ان کہی میں انہوں نے جو کردار ادا کیا، انہیں یاد رکھے جانے کے لیے وہی کافی ہے۔ 

مزید :

تفریح -