شادی کے دن قبول ہے بولنے کی بجائے دلہن نے دولہا کی شرمناک حرکتیں بے نقاب کرنا شروع کردیں، ہنگامہ برپا ہوگیا

شادی کے دن قبول ہے بولنے کی بجائے دلہن نے دولہا کی شرمناک حرکتیں بے نقاب کرنا ...
شادی کے دن قبول ہے بولنے کی بجائے دلہن نے دولہا کی شرمناک حرکتیں بے نقاب کرنا شروع کردیں، ہنگامہ برپا ہوگیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دلہن نے اپنی شادی میں ’قبول ہے‘ بولنے کی بجائے اپنے دولہا کی ایسی شرمناک حرکتیں بے نقاب کرنی شروع کر دیں کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور دولہا شرم سے زمین میں گڑ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس دلہن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بیان کیا ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ اس کی شادی کی تقریب جاری تھی اور جب پادری نے اس سے شادی کے عہدوپیمان پر مبنی فقرے دہرانے کو کہا تو اس نے اپنے فون میں موجود کچھ سکرین شاٹس کھول کر پڑھنے شروع کر دیئے۔

یہ سکرین شاٹس اس کے شوہر کی کسی اور خاتون کے ساتھ شرمناک چیٹنگ پر مشتمل تھے، جس کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔ لڑکی نے مہمانوں اور پادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ”یہ سکرین شاٹس ہیں جو مجھے ایک اجنبی نمبر سے موصول ہوئے ہیں۔ میں چاہتی تو اپنے ہونے والے دولہا الیکس کے ساتھ پہلے ہی تعلق ختم کر سکتی تھی لیکن میں اسے سبق سکھانا چاہتی تھی چنانچہ میں نے اس تقریب میں اسے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔“ اس کے بعد لڑکی وہ شرمناک میسجز پڑھنا شروع کر دیتی ہے اور آخر میں ’میں تم سے شادی نہیں کروں گی‘ کہہ کر چلی جاتی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -