انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، 2 ایسے کھلاڑی بھی شامل کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، 2 ایسے کھلاڑی بھی ...
انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، 2 ایسے کھلاڑی بھی شامل کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔ سکواڈ کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انڈر 19 کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی قومی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ عمومی طور پر ٹی 20 کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں کم وقت ملتا ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے تقریباًایک ساتھ پرواز کے سبب محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی کرنے والے یہ کرکٹرزکچھ عرصے سے ایک ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں، لہٰذاانہیں بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔ 

مزید :

کھیل -