ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، زیک کرالی کی عمدہ بیٹنگ، انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 184 رنز بنا لئے

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، زیک کرالی کی عمدہ بیٹنگ، انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں ...
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، زیک کرالی کی عمدہ بیٹنگ، انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 184 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش کرکٹ ٹیم نے زیک کرالی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چائے کے وقفے تک 184 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے ہیں، زیک کرالی 97 رنز اور جوز بٹلر 24 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق روز باﺅل ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 12 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلا دی اور روری برنز کو 6 کے انفرادی سکور پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی سکور پر گری اور ڈومینک سبلی 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 
کپتان جو روٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 29 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 127 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ نے اولی پوپ کو کلین بولڈ کر دیا جنہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔ زیک کرالی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز پر 97 رنز بنائے اور کریز پر موجود ہیں جبکہ جوز بٹلر 24 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے19 اوورز میں 60 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

مزید :

کھیل -