بارش کے موسم میں لاہور کے ایک گھر میں ایسا خوفناک جانور گھس گیا کہ گھر والوں کی چیخیں نکل گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاہور کے علاقے گڑھی شاہوں کے ایک گھر سے تقریباً 7 فٹ لمبا اژدھا پکڑ لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق صدیق کالونی کے ایک گھر سے اطلاع ملی تھی کہ گھر میں اژدھا گھس آیا ہے جس پر ریسکیو کی اینیمل ریسکیو ٹیم کو موو کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے 30 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اژدھا کو قابو کرلیا۔ حکام کے مطابق پکڑے گئے اژدھا کی لمبائی 6 فٹ 11 انچ ہے جسے لاہور چڑیا گھر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق 2020 میں صوبائی دارالحکومت میں اب تک 154 سانپ/اژدہے کی ایمرجنسی میں ریسکیو کور فراہم کیا گیا ہے، ریسکیو پنجاب بھر میں اب تک 1791 سانپوں کی ایمرجنسی پر بروقت ریسپانس کر کے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کر چکی ہے۔
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کی صدیق کالونی ایک۔گھر سے اژدھا (python) نکل آیا ۔۔۔ریسکیو 1122 کی انیمل ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر اسے پکڑ لیا۔@Rescue1122pk @Lahore @lahorezoo pic.twitter.com/QoQGYEeaPX
— Ahmer Khokhar (@AhmerKhokhar08) August 21, 2020