سلمان خان کی فلم سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ، پھر اپنے ٹیچر سے شادی کرلی، بالی ووڈ اداکارہ کا نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سلمان خان کی فلم سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ، پھر اپنے ٹیچر سے شادی ...
سلمان خان کی فلم سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ، پھر اپنے ٹیچر سے شادی کرلی، بالی ووڈ اداکارہ کا نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ بھومیکا چاولہ آج 21 اگست کو اپنا 42 واں جنم دن منا رہی ہیں۔

21 اگست 1978 کو دلی میں پیدا ہونے والی بھومیکا چاولہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سپنوں کے شہر ممبئی کا رخ کیا جہاں انہوں نے جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی شروع کردی۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے انہوں نے ساؤتھ کی انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرلیا تھا۔ انہیں اصل شہرت 2003 میں سلمان خان کے مدمقابل فلم "تیرے نام" سے حاصل ہوئی۔

بھومیکا نے 21 اکتوبر 2007 کو اپنے یوگا ٹیچر بھرت ٹھاکر سے شادی کرلی۔ کہا جاتا ہے کہ  دونوں کی ملاقات سلمان خان نے ہی کروائی تھی ۔ دونوں تیرے نام کے دوران ملے تھے اور 4 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے جس کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مزید :

تفریح -