آٹا اور چینی سستی ہونے جارہی ہے :شیخ رشید

آٹا اور چینی سستی ہونے جارہی ہے :شیخ رشید
آٹا اور چینی سستی ہونے جارہی ہے :شیخ رشید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آٹا چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، تمام ذخیرہ اندازوں کو تباہ کردیں گے۔راولپنڈی میں پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو بھی این آر او نہیں دےگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جارہی ہے، جو پتھر وہ اپنے ساتھ لائی تھی سب شہبازشریف کی سیاست کو پڑے ہیں۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جو ٹی وی پر بول رہا ہے سب کے نیب میں کیس ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے اور وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ چائنا کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جارہے ہیں، چائنا 40 سال کی لیز مانگ رہا ہے، ہم 20 سال کی لیزدینا چاہتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عثمان بزدار رہیں گے ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا جبکہ آج کی میٹنگ میں چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔شیخ رشید نے پی پی چیئرمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچہ ہے، ابھی کچا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔

مزید :

قومی -