محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار جاری ،مجالس میں کن ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی ؟بڑی خبر آگئی

محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار جاری ،مجالس میں کن ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی ...
محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار جاری ،مجالس میں کن ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار جاری کر دیے۔ضابطہ کار کا نوٹیفکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے جاری کیا جس کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں کورونا ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس کی جگہ پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینیٹائزر، ٹشو، کوڑے دان رکھنا لازم ہے جب کہ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکا اپنے پاس سینیٹائزر رکھیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے، مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا۔تنگ اور بند ہال، عمارتوں کی بجائے کھلی جگہ پر مجالس کا اہتمام کیا جائے گا اور مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک محدود رکھا جائے۔

مزید :

قومی -