آدمی کی کورونا سے موت، اس کے گھر والوں نے ایسا قدم اٹھالیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

آدمی کی کورونا سے موت، اس کے گھر والوں نے ایسا قدم اٹھالیا کہ کوئی سوچ بھی نہ ...
آدمی کی کورونا سے موت، اس کے گھر والوں نے ایسا قدم اٹھالیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

امراوتی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاوند کی کورونا سے موت کا سن کر خاتون نے جوان بچوں سمیت خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 روز قبل ایک 52 سالہ شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔ گھر والوں سے یہ صدمہ برداشت نہیں ہوا جس پر انہوں نے اجتماعی خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والوں میں 50 سالہ خاتون سونیتا، اس کا 25 سالہ بیٹا پھانی کمار اور 23 سالہ بیٹی لکشمی اپرنا شامل ہیں۔ 

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی خود کشی کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -