زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کب پاکستان آئے گی؟ وسیم خان نے بھی خوشخبری سنا دی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کب پاکستان آئے گی؟ وسیم خان نے بھی خوشخبری سنا دی
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کب پاکستان آئے گی؟ وسیم خان نے بھی خوشخبری سنا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبی نار میں گفتگو کے دوران وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس وباءکی وجہ سے سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی، انگلینڈ ٹیم بھیجنا آسان فیصلہ نہ تھا، جب 10 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت آئے اس کے بعد کافی دباﺅ بھی تھا۔

وسیم خان کا کہنا تھا پاکستان میں اکتوبر سے کرکٹ سیزن شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، ڈومیسٹک سیزن اور انٹرنیشنل سیریز کیلئے بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رہنمائی لی جارہی ہے کیونکہ انگلش بورڈ کو بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کا تجربہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عبوری پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کیلئے اکتوبر کی 20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی اور دو ہفتے قرنطینہ میں گزارے گی جس کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے سے سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -