ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جس بھی صورت حال سے گزر رہے ہیں وہ مشکل تو ہے مگر بحکم اللہ نقصان نہیں دے گی۔ اس لئے آپ سوچ سمجھ کر چلیں اور اب اپنی منصوبہ بندی تو کچھ تبدیل بھی کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی مقام سے گزر رہے ہیں۔ وہ مشکل تو ہے مگر ان شاءاللہ جلد ہی اس سے ضرور نکل جائیں گے۔ حالات کے مطابق چلنے کی کوشش ان دنوں بہتر رہے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں۔ اب اللہ نے چاہا تو ایک ایسا راستہ ان کے سامنے آ رہا ہے جس پر چل کر ان کی مشکلات اب ختم ہونے والی ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کسی بھی معاملے میں ابھی کوئی فیصلہ مت کریں۔ آج سوچ لیں اور مشورہ کر لیں ، پھر کچھ کریں۔ ان دنوں ویسے بھی اندرون طور پر سخت مخالفت کا سامنا بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ اپنے لئے الگ گھر لینے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ وہ کچھ کامیاب ہیں اور جن لوگوں نے نوکری کے حوالے سے پریشانی دیکھی ہے۔ دو روز تک اچھی خبر مل سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات اب روزانہ کی بنیاد پر بدل کر آپ کے سامنے ہوں گے اور آپ کی نظر ان پر ضرور رہنی چاہےے۔ اب آپ کے لئے نیا کام کرنے کا سلسلہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ذاتی معاملات میں کسی کو مداخلت نہ کرنے دیں اور کوشش کریں کہ ذہن سے پرانی باتیں نکل کر نئے انداز سے زندگی کا آعاز کیا جائے۔ آپ آج کل خو دکو اکیلا محسوس کررہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی قانونی معاملات میں ہرگز نہ آئیں۔ اپنے سارے ضروری کاغذات کو دیکھ کر دستخط کریں۔ اگر آپ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو کسی نقصان سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ بلاوجہ اپنا وقت فضول کاموں میں صرف کر رہے ہیں۔ اس میں اپنا ہی نقصان ہو رہا ہے۔ کسی کا کچھ نہیں جاتا۔ آج اگر کوئی آفر ملے تو پھر آپ اس پر غور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے سے بھی اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو خیال ہوتا ہے کہ جیسے کسی بندش وغیرہ میں آ گئے ہیں اور اس سے نکلنے کے لئے آپ سورة بقرہ پڑھیں یا تلاوت سنا کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

لوگ تو تاک لگاکر بیٹھے ہوئے ہیں کہ آپ غلط کریں اور وہ آپ کو پکڑیں اور آپ ان کو موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ان دنوں توبہ کرکے خود کو سیھے راستے پر لے آئیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی ایک اہم اور بڑی کوشش کسی معاملے میں آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے لیکن آپ کو اب رسک نہ لینے کا مشورہ ہے جو نصیب میں ہوگا اس میں آسانیاں ہوں گی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -