وفاقی حکومت کی بلاسود سٹوڈنٹ لون سکیم کی منظوری
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنیوالے مستحق طلبہ کیلئے بلا سود قرضوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری ایپکس کمیٹی نے دی ہے۔ ایپکس کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، فنانس ڈویژن اور پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔ مرکزی بینک کے مطابق سٹوڈنٹ لون سکیم کے تحت مجموعی طور پر 82.6 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بلاسود قرضے ملک بھر کے سرکاری جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو دئیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مستحق طلبہ کو یہ قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کیلئے دئیے جارہے ہیں۔
لون سکیم