یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین معاہدہ

یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط گزشتہ روز وائس چانسلر آفس یو ای ٹی پشاور میں کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین تحقیق و ترقی اور تربیت کوفروغ دینا ہے۔ معاہدے پر دستخط پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلریو ای ٹی پشاور نے کئے۔ وائس چانسلرز نے معدنیات کے شعبے اور کوئلے کی کان کے کارکنوں اور ان کیلئے حفاظتی اقدامات و تربیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں مرحلہ وار کام کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی۔ وائس چانسلر نے نے کوئلے کی کان کے کارکنوں کی حفاظتی تربیت، قیمتی پتھروں کی پہچان، کٹنگ وپالشنگ،آٹرفیشل انٹیلی جینس(AI) اور روبوٹکس کے شعبوں میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی مہارت کو سراہا۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات نے جیمز اینڈ جیولری سنٹر آف ایکسی لینس اور شعبہ مائننگ انجینئرنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شعبہ مائننگ کیساتھ مختلف امور میں اشتراک کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر نصرو من اللہ، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ، ڈائریکٹرجیمز اینڈ جیولری سنٹر آف ایکسی لینس ڈاکٹر خان محمدو دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔