جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو روسی صدر سے ملاقات کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو روسی صدر سے ملاقات کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا ...
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو روسی صدر سے ملاقات کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ماسکو میں ملاقات کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرناپڑاجب غیر متوقع طور پر  ان کے فون کی گھنٹی بج اٹھی جودونوں کے درمیان قطع کلامی کا باعث بنی۔
ملاقات کے دوران جب پیوٹن روس، جرمن رابطوں اور معیشت کی ترقی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ انہوں نے اچانک انجیلا مرکل کے موبائل فون کی گھنٹی سنی اور جرمن چانسلر اسے بند کرنے پر مجبور ہو گئیں۔پیوٹن نے صورتحال کے بارے میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ فون کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں۔
اس سے قبل سنہ 2007 میں پیوٹن اور جرمن چانسلر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس وقت کے روسی صدر کا کالا کتا اس ہال میں داخل ہوا جہاں دونوں رہ نما بیٹھے تھیں۔ کتے کو دیکھ کر انجیلا مرکل میں طوطے اڑ گئے اور وہ بہت زیادہ گھبرائیں۔اس صورتحال نے روسی صدر کو ان سے معافی مانگنے پر مجبور کیا اورانہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ کتوں سے اتنا ڈرتی ہیں۔