لیہ (ویب ڈیسک) لیڈی ڈاکٹر دوران آپریشن قینچی مریضہ کے پیٹ میں ہی بھول گئیں، لواحقین کا دعویٰ ہے کہ طبیعت کی خرابی پر سی ٹی سکین سے قینچی کی موجودگی ظاہر ہوئی۔
جیو نیوز کے مطابق خاتون کے والد یونس کا کہنا ہے کہ 70 روز قبل بیٹی کا ڈلیوری آپریشن ہوا، کلینک انتظامیہ کہتی ہے بعض اوقات ایسا ہوجاتا ہے۔گائناکالوجسٹ اور نجی کلینک کی انتظامیہ نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔