سی ٹی ڈی لاڑکانہ کی شکار پور لکھی روڈ پر کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی لاڑکانہ کی شکار پور لکھی روڈ پر کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ...
سی ٹی ڈی لاڑکانہ کی شکار پور لکھی روڈ پر کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے شکار پور لکھی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ  کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق  کوٹ ڈی جی کے علاقے سے ہے ،  ایک گرفتار ملزم کالعدم تنظیم  کے کمانڈر کا بیٹاہے ، ملزمان ایس ایم جی چلانے کے ماہر ہیں ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ   ملزمان نے جیکب آباد میں دستی بم حملہ کیا تھا جبکہ گرفتار ملزمان  سے اسلحہ و دیگر گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔