سانحہ جڑانوالہ کا سبب بننے والے مواد کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ جڑانوالہ کا سبب بننے والے مواد کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ٹک ٹاکر احسان کو تھانہ ڈیرہ رحیم میں مقدمہ درج کرکے ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا،مقدمہ میں توہین مذہب، الیکٹرانک کرائم ایکٹ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے 4روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاگیاجس سے مزید تفتیش جاری ہے۔