نا اہلی اور کرپشن کے الزامات ،الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

نا اہلی اور کرپشن کے الزامات ،الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ...
 نا اہلی اور کرپشن کے الزامات ،الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کے احکامات پر الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ چند ماہ پہلے اس عہدے پر تعینات ہونے والے سلیم ساگرکو نا اہلی اور کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔ اب الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عارضی چارج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ طارق محمود کو دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ الحمرا مال روڈ لاہور کی تاریخ میں یہ بھی سلیم ساگر کے زیر سایہ پہلی مرتبہ ہوا کہ خواتین ڈانسرز نے سٹیج ڈراموں کے نام پر عریانی اور فحاشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ان واقعات کے بعد ڈانسرز کے خلاف مقدمات درج ہو ئے اور ان پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔