ڈنکے کی چوٹ پر اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، علی امین گنڈا پور

Aug 21, 2024 | 07:55 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد ڈَنکے کی چوٹ پَر جلسہ کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمیں جلسے کی اجازت دی ہے، اور جلسے کا این او سی کمشنر اسلام آباد نے منسوخ کردیا ہے۔

وزیراعلی کے پی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں صوابی انٹر چینج سے میں خود جلوس کی قیادت کروں گا، ہر صورت میں ترنول چوک میں جلسہ ہوگا۔ کل ثابت ہوگا کہ طاقت ان مینڈیٹ چوروں کی ہے یا اس ملک کے عوام کی۔

مزیدخبریں