بولان میں بس سے اغواءکیے گئے دو مسافروں کی لاشیں مل گئیں
بولان (مانیٹرنگ ڈیسک) بولان کے قریب مسافربس سے اغواءکے گئے دومسافروں کو بھی قتل کردیاگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔ بولان سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر گزشتہ روز فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں تین مسافر جمشید ، عطاءاور صدیق موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے اورمسلح افرادجاتے ہوئے دو مسافروں کو اغواءکر کے ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں آج صبح مچھ کی پہاڑیوں سے ملی ہیں۔ لاشوں کو مچھ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اِس خبر کے فائل ہونے تک مقدمے کے اندراج کی کوئی اطلاع نہیں ۔