ریڈیو پاکستان کی 76ویںسالگرہ میوزیکل شو میںسینئر گلوکار نظر انداز

ریڈیو پاکستان کی 76ویںسالگرہ میوزیکل شو میںسینئر گلوکار نظر انداز

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کی76ویں سالگرہ کے موقع پر آج ایوان اقبال میں منعقد ہونے والے میوزیکل شو میں فریدہ خانم،اعجاز قیصر،غلام عباس،غلام علی،افشاں اور دیگر سینئر گلوکاروں کو نظر انداز کرنے پر موسیقی کے حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔موسیقی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ وہ فنکار ہیں جن کی وجہ سے ریڈیو کی پہچان ہے۔ان گلوکاروں کی خدمات کو فراموش کرنا سرا سر زیادتی ہے۔موجودہ ڈی جی ریڈیو پاکستان ثمینہ خاور کواس بات کو نوٹس لینا چاہیے کہ ایسا کیوں کیا گیا پڑوسی ملک میں اپنے فنکاروں کو سر پر بٹھایا جاتا ہے اور یہاں پر سینئر فنکاروں کی تذلیل کی جاتی ہے اسی لئے ہماری ثقافتی اقدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے ایک کارکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب ایک نان پروفیشنل خاتون کو ڈی جی کے عہدہ پر تعینات کیا جائے گا تو ایسا ہی ہوگا اس سے اچھے تو سابق ڈی جی مرتضےٰ سولنگی تھے جنہوں نے اپنے دور میں لیجنڈ فنکاروں کو ٹریبیوٹ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ۔وہ ایک فنکار دوست شخص تھے۔

مزید :

کلچر -