پنجابی شاعر سُکھِندر کی کتاب ”کو ِتا دی واپسی“ کی تقریب رونمائی

پنجابی شاعر سُکھِندر کی کتاب ”کو ِتا دی واپسی“ کی تقریب رونمائی

  

لاہور (فلم رپورٹر) پنجابی انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے کینیڈا سے آئے ہوئے پنجابی شاعر سُکھِندر کی کتاب ”کو ِتا دی واپسی“ کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا جس کی صدارت معروف دانشور فخر زمان نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی معروف کہانی کار پروین ملک تھیں۔ گفتگو کرنے والوں میں معروف شاعر خاقان حیدر غازی، افضل ساحر، ڈاکٹر عباد نبیل شاد، بابا نجمی، ڈاکٹر صغرا صدف اور پروین ملک شامل ہیں۔ سُکھِندر نے گفتگو کرتے ہوئے پِلاک اور سانجھ کی میزبانی کو بہت سراہا اور اپنی شاعری سے شرکاءکو بہت محظوظ کیا۔ بعد ازاں صدر مجلس فخر زمان نے سُکھِندر کو کتاب کے چھپنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

کلچر -