دیپیکا پڈوکون فلم سازوں کی اولین چوائس بن گئیں

دیپیکا پڈوکون فلم سازوں کی اولین چوائس بن گئیں

  

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکار دیپیکا پڈوکون آج کل فلم سازوں کی اولین چوائس بن گئی ہیں جنہیں حال ہی میں معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم کی ہیروئن چن لیا ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق، کرن جوہر نے اپنی نئی بولی وڈ فلم 'شدھی' میں ریتک روشن کے مدِ مقابل دیپیکا کو کرینہ کپور کی جگہ کاسٹ کیا ہے۔عمران خان کے مدِ مقابل کرینہ کپور کی فلم 'گوری تیرے پیار میں' باکس آفس پر کچھ خاص بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔جبکہ رواں سال چار بلاک بسٹر فلمیں دینے والی دیپیکا کو ہندوستانی فلم ساز دیگر ہیروئنوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -