طاہر منیر بسراءکی کتاب ”آ ویکھ تماشا دنیا دا“ کی تقریب رونمائی

طاہر منیر بسراءکی کتاب ”آ ویکھ تماشا دنیا دا“ کی تقریب رونمائی

  

لاہور (فلم رپورٹر) پنجابی انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر میں پنجابی کی شاعرہ طاہر منیر بسراءکی کتاب ”آ ویکھ تماشا دنیا دا“ کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا جس کی صدارت معروف شاعرہ نسرین انجم بھٹی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی عطاءمحمد مانیکا صوبائی وزیر اوقاف پنجاب تھے اور مہمانانِ اعزاز میں اقبال قیصر اور ڈاکٹر نذیر حسین چوہدری شامل تھے۔ تقریب میں شرکاءنے گفتگو کرتے ہوئے شاعرہ کی تصنیف کو سراہا۔ بعد ازاں سجاد بری، صفدر ماہی، بشریٰ صادق اور ریحانہ اختر نے مصنفہ کی شاعری کو گا کر سنایا جسے سامعین نے بہت سراہا۔

مزید :

کلچر -