میری چھوٹی سی بات کا بھی بتنگڑ بنا دیا جاتا ہے،‘میرا

میری چھوٹی سی بات کا بھی بتنگڑ بنا دیا جاتا ہے،‘میرا

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ لوگ میرے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں مگر میں اس کے باوجود ہسپتال کی تعمیر کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میری چھوٹی سی بات کا بھی بتنگڑ بنا دیا جاتا ہے اور میرے خلاف باتیں ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہسپتال کسی سیاست یا اپنی مشہوری کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے بنانا چاہتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آنیوالا ہے جب میرے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھی جائیگی۔

مزید :

کلچر -