اسلامی مالیاتی ادارے زیادہ لوگوں کو متوجہ کررہے ہیں، سراج الحق

اسلامی مالیاتی ادارے زیادہ لوگوں کو متوجہ کررہے ہیں، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)سینئر وزیر برائے خزانہ خیبر پختوانخواہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے مالیات ہماری روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اگر ہم اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں توہم اپنی زندگی زیادہ آرام دہ انداز میں گزارسکیںگے یہ بات انہوں نے بینک آف خیبر کی راست اسلامی بینکاری کے کامیاب اجرا کے دس سال مکمل ہونے پرخصوصی تقریب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر بینک آف خیبر منیجنگ ڈائریکٹر عمران صمد گروپ ہیڈ اسلامک بینکاری کامران مسعود خان، گروپ ہیڈ برائے خزانہ اور سرمایہ کاری مسٹر مسعود وحیدنہ،ہیڈ شریعی کمپلائنس محمد اسد، ہیڈ مارکیٹینگ سید علی نواز گیلانی علاوہ ازیں کراچی میںبینک آف خیبر کے سینئر افسران نے بھی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
 سراج الحق نے کہا یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ اسلامی بینکاری و مالیاتی ادارے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں جو اللہ کے بتائے ہوئے ضابطوں کے مطابق اپنی روزمرہ مالیاتی ضروریات پوری کرنے پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے بینک آف خیبر کی انتظامیہ کو تمام ملک میں راست اسلامی بینکاری کی شاخیں قائم کرنے کی خصوصی کاوشوں پر سراہا۔قبل ازیں عمران صمد منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر اپنی افتتاحی تقریرمیں کہا کہ بینک آف خیبر راست اسلامی بینکنگ 2003میں شروع ہوئی اور اللہ تعالی کے فضل سے آج ہم ایک بہت بڑی اکثریت کے اعتماد کے ساتھ راست اسلامی بینکاری کی شاخوں میں 14ارب روپے کے ڈیپازٹ سے مستفید ہو رہے ہیںاور ہم نے 8ارب روپے سے زیادہ مالیاتی سہولتیں باہم پہنچائی مزید براں عوام الناس کے اعتماد کے ساتھ اسلامک بینکنگ گروپ کے اثاثہ جات23بلین سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ عمران صمد نے کہا کہ بینک آف خیبر راست اسلام بینکاری کے منافع جنوری سے نومبر2013کے عرصے کے دوران سینتیس کروڑ اسی لاکھ روپے ہے جو کہ مستقبل کے قریب میں اسلامی بینکوں کی شاخوں کی تعداد بڑھنے سے مزیدبڑھ جائے گا۔   

مزید :

کامرس -