گندم صوبہ سندھ سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی(آئی اےن پی)محکمہ خوراک نے گندم صوبہ سندھ سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں۔ وزیر خوراک سندھ جام متہاب ڈہر کے مطابق چار ٹرکوں پر لدی گندم کی ایک ہزار نو سو پچپن بوریاں جیکب آباد اور حب کے راستوں سے بلوچستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ محکمہ خوراک کے عملے نے ٹرک تحویل میں لے کر چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔