پاک، بھارت تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

پاک، بھارت تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر)پاکستان اور بھارت کی بڑھتی دوستی کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے، مالی سال دوہزار تیرہ میں دوطرفہ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ بھارت کے وزیر تجارت ای ایم سندرسنا کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور گذشتہ مالی سال دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا، انھوں نے کہا کہ مالی سال دوہزار تیرہ کے دوران پاکستان کو دو ارب چھ کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جبکہ درآمدات کی مالیت صرف چون کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر رہی۔

 ان کا کہنا تھا کہ مالی سال دوہزار بارہ میں پاک بھارت تجارت کا حجم ایک ارب تیرانوے کروڑ ڈالر اور مالی سال دوہزار گیارہ میں دو ارب سینتیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -