ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے رکاوٹوں کو ختم کیا جائے،کراچی ٹیکس بار

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے رکاوٹوں کو ختم کیا جائے،کراچی ٹیکس بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے ایڈیشنل ٹیکس کی فکسڈ رقم کا اعلان کیا جائے۔ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن اعلامیہ کے مطابق بار کے عہدیداروں کے اجلاس میں تمام شرکا کی متفقہ رائے تھی کہ وزیراعظم کی اسکیم خوش آئند ہے تاہم اس پر عملدرآمد کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس لئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو چاہئے کہ ان تکنیکی خرابیوں کو فوری دور کیا جائے۔
کراچی ٹیکس بار نے سرکلر 15کا پرفارما ایف بی آر کی ویب پورٹل پر دستیاب نہیں تھا اس لئے ہماری اپیل ہے کہ ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

مزید :

کامرس -