پاکستان سٹیل مل خام مال ختم ہونے کے باعث بالآخر بند ہوگئی

پاکستان سٹیل مل خام مال ختم ہونے کے باعث بالآخر بند ہوگئی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)قیمتی ملکی اثاثہ پاکستان اسٹیل ملز خام مال ختم ہونے کے باعث بالاآخر بند ہوگئی، ملک کے سب سے بڑے اوراہم ترین فولاد ساز ادارے کا مستقبل داو¿ پرلگ گیا۔ پاکستان اسٹیل کا مالی و پیداواری بحران اس حد پر پہنچ گیا ہے جہاں ادارے کو تالا لگنے کی کسر باقی ہے۔سی بی اے یونین کے چئیرمین شمشاد قریشی کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس خال مال کا سب سے اہم جزآئرن آوور کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے، اسٹیل ملز کی دوسری بلاسٹ فرنس بھی بند کر دی گئی ہے، پہلی بلاسٹ فرنس تین ماہ قبل خام مال کی قلت کے باعث پہلی ہی بند پڑی تھی۔سٹیل ملز کو یومیہ نوکروڑروپے کا نقصان ہورہا ہے، منتخب مزدوریونین نے اسٹیل ملز کی بندش کا الزام موجودہ حکومت پرعائد کیا ہے، مزدوروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کو دیوالیہ قراردے کر نجکاری کی راہ ہموارکی جارہی ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے اسٹیل ملز انتظامیہ کو اسلام آباد طلب کیا ہوا ہے لیکن تا حال بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس نہیں ہوسکا ہے۔

مزید :

کامرس -