روس کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد 50 لاکھ ڈالر کے کینو برآمد

روس کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد 50 لاکھ ڈالر کے کینو برآمد

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)روس کی جانب سے پھلوں کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد اب ستائیس لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو ڈالر مالیت کے ڈیڑھ سو کنٹینرز برآمد کئے جاچکے ہیں جبکہ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کا پاکستانی کینو برآمد کیا جاچکا ہے۔فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالواحد کے مطابق روس کی جانب سے پھلوں کی درآمد کی عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک پچاس لاکھ ڈالر مالیت کا کینو برآمد کیا جاچکا ہے۔ رواں سیزن کے مطابق کینو کی برآمد کا ہدف تین لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ عبدالواحد کے مطابق جنوری دوہزار چودہ سے قبل پاکستانی چاول اور آلو کی درآمد پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

 جس کے بعد روس کو تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر مالیت کا چاول اور ایک سو پچاس کروڑ ڈالر مالیت کا آلو برآمد کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -