پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تےسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تےسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

  

شارجہ(آئی اےن پی) پاکستان اور سری لنکاکی کرکٹ ٹےموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تےسرا میچ(کل)اتوار کو شارجہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا ۔دونوں ٹےموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی تھی ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا 25دسمبرکو ابوظہبی جبکہ پانچواں اور آخری ون دے میچ 27دسمبرکو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹےسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31دسمبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دوسراٹےسٹ میچ 8جنوری سے شیخ زاید سٹیڈیم ابوظہبی جبکہ تےسرااور آخری ٹےسٹ میچ 16جنوری سے شارجہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -