آئی سی سی کاایگزیکٹو بورڈاجلاس 25جنوری سے شروع ہوگا
دبئی (آئی اےن پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاتین روزہ ایگزیکٹو بورڈاجلاس 25جنوری سے دبئی میں ہوگا ۔آئی سی سی کے اجلاس کی صدارت عالمی تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن کریں گے ۔آئی سی سی کے تمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ سربراہان اور ایسوسی ایٹ اور ایفیلی ایٹ ارکان کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں بنگلہ دیش میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش ایونٹس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ چٹاگانگ میں بم دھماکے کے بعد ویسٹ انڈین انڈر 19 ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس چلی گئی تھی، حالات میں بہتری سے قبل ہی عبدالقادرملا کو سزائے موت دیدی گئی، پاکستان میں اس کیخلاف قرارداد منظور کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں شدید رد عمل سامنے آیا، ان واقعات کی وجہ سے فروری میں شیڈول ایشیا کپ اور بعد ازاں ورلڈ ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ پر چھائے خدشات کے بادل مزید گہرے ہوگئے۔گیند اب آئی سی سی اور اے سی سی کے کورٹ میں ہے۔