قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ آج سے شروع ہوگا

قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بور ڈکے زیر اہتمام ملک بھر میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے ساتویں مرحلے کا آغاز (آج)ہفتہ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایبٹ آباد کا مقابلہ لاہور راوی سے ہوگا۔ پشاور میں بہاولپور اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد میں لاہور شالیمار کا مقابلہ حیدر آباد سے ہوگا۔ این بی پی گراﺅنڈ کراچی میں اسلام آباد اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ٹکراﺅ ہوگا جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فیصل آٓباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔قائداعظم ٹرافی میں ملک بھر سے چودہ ریجنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی بلیوز، لاہور راوی، راولپنڈی، سیالکوٹ، پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، کراچی وائٹس، لاہور شالیمار، فیصل آباد، حیدر آباد، اسلام آباد، ملتان اور کوئٹہ شامل ہیں۔