قائد اعظم گولڈ کپ سائیکل ریس کل ہو گی، 50بہترین سائیکلسٹ حصہ لیں گے

قائد اعظم گولڈ کپ سائیکل ریس کل ہو گی، 50بہترین سائیکلسٹ حصہ لیں گے

  

کراچی(اے اےن اےن )قائد اعظم گولڈ کپ سائیکل ریس (کل )اتوار کو ہوگی۔ ریس میں کراچی کے 50بہترین سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔ سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان کے مطابق سائیکل ریس کا آغاز مزار قائد اعظم سے صبح نو بجے ہوگا جو شاہراہ قائدین گورا قبرستان، میٹروپول ہوٹل، کلفٹن، سی وی ویلج ہوٹل پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریس کے اختتام پر فرید احمد کامیاب سائیکلسٹوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ سمیر احمد ریس کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -