قطر ایشین انڈر 14 ٹینس ٹیم کپ آج شروع ہو گا

قطر ایشین انڈر 14 ٹینس ٹیم کپ آج شروع ہو گا

  

دوحہ (اے پی پی) قطر ایشین انڈر 14 ٹینس ٹیم کپ (آج) ہفتہ سے شروع ہو گا۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) حکام کے مطابق ایونٹ کیلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، مزمل مرتضی، طلحہ بن آصف، عمان عتیق خان اور محمد مجاہد ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ایشین ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ پی ٹی ایف انٹرنیشنل ریفری اور آفیشل شہزاد علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ چاروں کھلاڑی با صلاحیت ہیں اور ہمارے پاس ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایونٹ ٹف ہو گا لیکن اگر کھلاڑی اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئے تو ٹیم ضرور تمغے جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ایونٹ 27 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -