چندر پال نے ٹیسٹ میں سر ڈان بریڈ مین کا 29 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

چندر پال نے ٹیسٹ میں سر ڈان بریڈ مین کا 29 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

  

 ہملٹن (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز شیو نارائن چندر پال نے ٹیسٹ کرکٹ میں سر ڈان بریڈ مین کا 29 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، چندر پال ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے۔ ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چندر پال نے کیریئر کی 29ویں ٹیسٹ سنچری بنا لی، وہ 122رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے سابق آسٹریلوی بلے باز سرڈان بریڈ مین کا ٹیسٹ کرکٹ میں 29 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ چندرپال نے سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر سے رنز بنانے میں آگے نکل گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی کپتان لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر15921رنز بنا کر پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ13378رنز بنا کر دوسرے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریورڈ13228 رنز بنا کر تیسرے جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس 13140 رنز بنا کر چوتھے سابق ویسٹ انڈیز کپتان برائن لارا 11953رنز بنا کر پانچویں ویسٹ انڈین بلے باز چندرپال11199 رنز بنا کر چھٹے سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر 11174رنز بنا کر ساتویں اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا10927رنز بنا کرآٹھویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -