چندر پال ٹیسٹ کیریئر مےں 45 مرتبہ ناقابل شکست رہنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

چندر پال ٹیسٹ کیریئر مےں 45 مرتبہ ناقابل شکست رہنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ...

  

 ہملٹن (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز شیو نارائن چندر پال ٹیسٹ کیریئر کے دوران 45 مرتبہ ناقابل شکست رہنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزازہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز حاصل کیا۔ چندرپال ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز 122رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔اس طرح انہوں نے 45 مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا کو سب سے زیادہ 46مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -