پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ آج شروع ہوگا

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی کر کٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں مر حلے کے میچز(آج) ہفتہ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو نگے۔مرغزارکرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میںحبیب بینک لمیٹڈ اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں نیشنل بینک آ ف پاکستان اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹےمیں آمنے سامنے ہونگی۔ نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کا مقابلہ پی آئی اے سے ہو گا جبکہ کے آر ایل کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔
 ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔