بہادر شاہ ظفر کی بجائے ٹیپو سلطان کی طرح جینا چا ہتا ہوں، عمران خان

بہادر شاہ ظفر کی بجائے ٹیپو سلطان کی طرح جینا چا ہتا ہوں، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بہادر شاہ ظفر کی بجائے ٹیپو سلطان کی طرح جینا چا ہتا ہوں ،تحریک انصاف بائیکاٹ ختم کرکے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ان کی جان بھی چلی جائے تو افسوس نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہوں، پھانسی دینے کے نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف بائیکاٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ امریکی امداد کو نیٹوسپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے پر عمران خان نے کہا کہ اللہ ہمیں امریکہ کی امداد سے بچائے۔

مزید :

صفحہ اول -