پنجاب حکومت نے ریلی روکنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،محمودالرشید

پنجاب حکومت نے ریلی روکنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،محمودالرشید

  

لاہور( سپیشل رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ(ن)لیگ نے تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو ہم حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیںگے ‘(ن)لیگ نے غریب آدمی کو تسلیوں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘تحریک انصاف کل لاہور میں عوامی امنگوں کے مطابق مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرے گی۔ وہ گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقے PP-151میں 22دسمبر کے احتجاجی ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ (ن)لیگ نے نا اہلیوں اور ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور ان کا بطور نا اہل حکمران نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ وفاق اور صوبے میں (ن)لیگ کی حکومت نے عوام کو مایوسی اور مسائل میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیںدیا اور یہی وجہ سے ہے کہ عوام ان سے فوری طور پر نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

محمودالرشید

مزید :

صفحہ اول -