منور حسن کل عمران خان کی کال پرمہنگائی کیخلاف مظاہرے میں شرکت کرینگے

منور حسن کل عمران خان کی کال پرمہنگائی کیخلاف مظاہرے میں شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کال پر کل 22دسمبر کو مہنگائی کے خلاف لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں عمران خان کی دعوت پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اپنے سینئر ساتھیوں اور کارکنوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔اس ضمن میں صوبائی صدور کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں۔معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف بینرز ،پلے کارڈز اور کتبے بھی تیار کروالئے ہیں اوردوسرے شہروں سے کارکنوں سے آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مہنگائی کے خلاف بھرپور انداز میں اقتدار کے ایوان تک آواز پہنچائی جاسکے۔اتوار کے روز ہونے والے تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن بھی خطاب کریں گے۔
منور حسن

مزید :

صفحہ اول -