ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی ملنا شروع ہوگئے
لاہور(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی ملنا شروع ہوگئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران کو 4مختلف کیٹگیرز کے فارم ارسال کئے گئے ہیں جس میں فارم (اے)چیئرمین ،وائس چیئر مین کے لئے 2لاکھ فارم ارسال کئے گئے ہیں ۔فارم (بی ) جنرل سیٹ کے لئے 24لاکھ 20ہزار فارم ارسال کئے گئے ہیں۔ فارم (سی ) خواتین سیٹ ،جس کے لئے 24لاکھ 20ہزار فارم ارسال کئے گئے ہیں ۔ فارم(ڈی ) مزدور، کسان، غیر مسلم ،یوتھ ،جس کے لئے 5لاکھ44ہزار 725فارم ارسال کئے گئے ہیں۔
فارمز