اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری پاکستان کی فتح ہے،پرویز رشید

اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری پاکستان کی فتح ...

  

 اسلام آباد (اے این این) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری پاکستان کی فتح ہے، عالمی برادری نے بلا آخر پاکستان کے موقف کی تائید کردی، یورپی یونین میں جی ایس پی پلس ملنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، فنون لطیفہ اور ثقافتی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر یہاں ہنر کدہ آرٹ گیلری میں پینٹنگز کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ گیلریز، فن و ثقافت کے فروغ میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔یہاں اچھا کام ہوتا ہے اس چھت کے نیچے صرف نیکی ، امن اور خیر ہے، یہاں تباہی پھیلانے والی کوئی چیز نہیں، یہاں تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور استعمال کیا جاتا ہے، کاش کہ ایسی چھت پورے پاکستان پر بھی میسر آئے اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے۔ رنگ ، برش اور قلم کے ذریعے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ اپنا پیغام پہنچانے کیلئے تخلیقی قوتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ کلچر کو فروغ دینا چاہیے یہاں آنا میری آرٹ کلچر سے دلچسپی کا مظہر ہے۔ آرٹ آف کلچر کا فروغ حکومت کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے، پوری سوسائٹی آرٹ کلچر پر توجہ اور آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد بڑی کامیابی ہے جس پر میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ دنیا نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ساری دنیا جس کے خلاف آواز اٹھاتی تھی آج وہ اس کے حق میں آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پریورپی ممالک نے رعایتیں دی ہیں جس سے معیشت مضبوط ہوگی، مالی فوائد حاصل ہونگے اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے

 پرویزرشید

مزید :

صفحہ اول -