پاکستان میں ’بلیک واٹر‘ کی موجودگی کی اطلاع پر تحقیقات کاحکم

پاکستان میں ’بلیک واٹر‘ کی موجودگی کی اطلاع پر تحقیقات کاحکم
پاکستان میں ’بلیک واٹر‘ کی موجودگی کی اطلاع پر تحقیقات کاحکم

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’بلیک واٹر‘ کی موجودگی کی اطلاعات پر وزارت داخلہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بلیک واٹرکی موجودگی کی اطلاعات پرپولیس کو تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جومالک مکان تعاون نہ کرے اس کا گھر میںداخلہ بندکردیاجائے۔وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آبادپولیس کوشہرکے ایسے گھروں کے سروے اورتحقیقات کی ہدایت کی ہے جہاں بلیک واٹرکی موجودگی کا شبہ ہو۔اُنہوں نے پولیس کوہدایت کی کہ ایک ہفتے میں معلومات اکٹھی کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

مزید :

قومی -