حکومت نے پانچ ماہ میں 297ارب روپے قرض لیا

حکومت نے پانچ ماہ میں 297ارب روپے قرض لیا
حکومت نے پانچ ماہ میں 297ارب روپے قرض لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں نے رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 524ارب روپے کے قرضے جاری کیے جن میں سے 297ارب روپے قرضے حکومت نے حاصل کیے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2013 ءمیں سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی حکومتی قرضوں کی مالیت 5800ارب روپے تھی جو نومبر 2013 ءکے اختتام تک 6097ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، پانچ ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کی جانب سے حکومت کو 436ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کو حکومت نے 138ارب روپے کے قرضے لوٹا دیے،نومبر کے اختتام تک حکومت پر سٹیٹ بینک کے قرضوں کی مالیت 2634ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں کے قرضوں کی مالیت 3463ارب روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -