تحریک انصاف کا بائیکاٹ ختم ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے کا اعلان

تحریک انصاف کا بائیکاٹ ختم ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے کا اعلان

بہادرشاہ ظفر کی بجائے ٹیپوسلطان کی طرح جیناچاہتاہوں : عمران خان

تحریک انصاف کا بائیکاٹ ختم ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے کا اعلان

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیرداخلہ کے بیان کے بعد جاری قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کااعلان کردیا اور کہاکہ وہ بہادرشاہ ظفر کی بجائے ٹیپو سلطان کی طرح جیناچاہتاہوں ۔ آن دی فرنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ان کی جان بھی چلی جائے تو افسوس نہیں، وہ بہادر شاہ ظفر کی بجائے ٹیپو سلطان کی طرح جینا چاہتے ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ وہ پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہیں پھانسی دینے کے نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ امریکی امداد کو نیٹوسپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے پر عمران خان نے کہا کہ اللہ ہمیں امریکہ کی امداد سے بچائے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -