وارد کی خریداری کیلئے پی ٹی سی ایل نے بولی جمع کرادی

وارد کی خریداری کیلئے پی ٹی سی ایل نے بولی جمع کرادی
وارد کی خریداری کیلئے پی ٹی سی ایل نے بولی جمع کرادی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی سی ایل نے وارد ٹیلی کام کی 100فیصد ایکوزیشن کے لیے بولی جمع کرا دی۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے کراچی سٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ خط میں بتایا گیاکہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وارد کی خریداری کے لیے بولی دینے کی منظوری دے دی جس کے بعد وارد کے پرنسپل شیئر ہولڈرز کی 100فیصد ایکوزیشن کے لیے پیشکش جمع کرادی گئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ابھی تک ڈیل کی مالیت کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا تاہم اندازہ کیا جا رہا ہے کہ ڈیل کی مالیت 50کروڑ ڈالر سے 1ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -